پشاور: پشاور کے ايک شہري نے وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے نام فیس بک پر خط لکھ کر200 روپے بطور ہرجانہ طلب کرلیے۔
وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے دعویدار وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے حیات آباد پشاورمیں واقع ذاتی رہائش گاہ کی حفاظت کے لئے گلی کیا بند کرائی بزرگ شہری پروفیسراقبال تاجک نےوزیراعلی کے نام فیس بک پرچٹھی لکھ ڈالی۔
لکھتے ہیں وزیراعلی صاحب آپ کے گھرکے سامنے سے گزرنے پر پابندی کے باعث مجھے طویل چکر لگانا پڑتا ہے، گاڑی میں اضافی ایندھن ڈالنے سے ان کے ذاتی بجٹ میں 200 روپے ماہانہ کا اضافہ ہوگیا ہے جو ادا کیے جائیں۔
پروفیسراقبال تاجک کہتے ہیں وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے، لوگ ان چیزوں سے اب بہت تنگ ہیں لیکن کوئی بول نہیں رہا۔
پروفیسر اقبال تاجک کا کہنا ہے ان کا خط تبدیلی کے لیے بارش کا پہلا قطرہ ہے انہیں امید ہے کہ ایسےمزید قطرے گریں گے۔
Leave a comment